وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ، سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا

وزیراعلیٰ کا دورہ زہسپتال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بغیر کسی شیڈول کے ڈی سی آفس ننکانہ صاحب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ اپنی مرضی کے احساسات کا انتخاب کر سکتے ہیں، تب آپ ذہانت کی طرف بڑھنے لگتے ہیں
ہسپتال کا معائنہ
وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں اور تیمارداروں سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی
مریضوں کی حالت کا جائزہ
مریم نواز نے ہر مریض سے مفت میڈیسن کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کی پرچیاں چیک کیں۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی مرکزی انتظارگاہ میں دستیاب میڈیسن اور ان کی تعداد کو بورڈ پر آویزاں کرنے کی تعریف کی۔
دواؤں کی فراہمی کی رفتار
وزیراعلیٰ نے مریضوں کی آمد، تشخیص، اور ادویات کی فراہمی کا وقت چیک کیا۔ انہوں نے ہر مریض کی اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تشخیص اور ادویات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔