لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

لاہور میں موسلا دھار بارش
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کے لیے نئی پالیسی جاری، شرائط مزید سخت کردی گئیں
بارش کا سلسلہ جاری
سماء ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل کا سلسلہ جاری ہے۔ گلبرگ، مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ سمن آباد، اچھرہ، وحدت روڈ، برکت مارکیٹ اور ماڈل ٹاؤن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بادل برستے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مون سون بارشوں میں مجموعی طور پر 252 افراد جاں بحق، 611 زخمی ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں 121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 139، جبکہ خیبر پختونخوا میں 60 اموات ہوئی ہیں۔