میٹرک کے نتائج کا اعلان، آن لائن رزلٹ جانئے

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کپتانی سے استعفیٰ دے سکتے ہیں اگر۔۔ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
نتائج کی تلاش
تفصیلات کے مطابق میٹرک کے نتائج کی تلاش میں کل ملک بھر میں اسٹوڈنٹس آن لائن ویب سائیٹس پر وزٹ کریں گے۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جانا ہوگا۔
نتائج دیکھنے کا طریقہ
جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔ اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔