ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
ڈالر کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرنسی مارکیٹس میں مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی آ گئی، چند گھنٹوں میں ڈالر کی قدر ایک روپے گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ میں زمین تنازع: خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی خودکشی کی کوشش
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کی صورتحال
انٹربینک میں ڈالر دو روز میں 284 روپے 97 پیسے سے گر کر 284 روپے 25 پیسے پر آ گیا، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج ڈالر 288 روپے 30 پیسے سے گر کر 287 روپے 30 پیسے پر آگیا۔ دو روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30 روپے کم ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نشے کی لت میں پڑنے والے ظالم باپ نے 6ماہ کے بیٹے کا گلہ کاٹ دیا
چیئرمین ای کیپ کا بیان
چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے، اور ڈالر کی قیمت مزید گری گی۔ اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر مزید سستا ہوگا۔ عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈالرز خریدنے کی بجائے فروخت کریں، کیونکہ ڈالر کی قیمت مزید نیچے آ سکتی ہے۔ جن کو ڈالرز درکار ہیں، وہ ہم سے لے سکتے ہیں، کوئی قلت نہیں ہے۔ ملک بوستان نے 22 جولائی کو اسلام آباد میں ڈالر کے حوالے سے ایک اہم شخصیت سے ملاقات کی تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار آٹھ سو سے زائد پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔








