ایتھنز میں ’’معرکۂ حق اور استحکامِ پاکستان‘‘ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار، اہم شخصیات کی شرکت، مسلح افواج سے والہانہ محبت کا اظہار

اوورسیز پاکستانیوں کی وفاداری
ایتھنز (رپورٹ: سید علی طیب نقوی) بلاشبہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ وہ جہاں بھی ہوتے ہیں، وطن عزیز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان، آن بان اور شان ہیں۔ ان کے دل میں پاکستان کی محبت دھڑکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
سیمینار کا انعقاد
وطن عزیز کی محبت کے اظہار کے لیے استحکام پاکستان اوورسیز فورم یونان چیپٹر کے زیر اہتمام یونان کے شہر ایتھنز میں ’’معرکۂ حق اور استحکامِ پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں وطن عزیز اور مسلح افواج سے والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا۔
سیمینار کے مہمانِ خصوصی چیئرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) سید قمر رضا شاہ تھے، جبکہ استحکام پاکستان اوورسیز فورم کے بانی و صدر شہزادہ عثمان طاہر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع، تمام مقدمات کے چالان طلب
استقبال اور حاضری
سیمینار کی انتظامیہ نے معزز مہمانوں کا بھرپور استقبال کیا۔ اس تقریب کی سرپرستی یونان میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں چوہدری اعجاز احمد، ڈاکٹر طارق جاوید، چوہدری مہندی خان آف باسریاں، اور سید جمیل شاہ نے کی۔ سیمینار میں یونان کی محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں سیاسی، مذہبی، کاروباری حضرات اور صحافتی تنظیمیں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی کا بہاولپور میں اہم اجلاس، امن کمیٹی اور علمائے کرام سے ملاقات، 151 افراد فورتھ شیڈول میں شامل
ثقافتی پروگرام
سیمینار میں یونان کے ممتاز سنگر ابراہیم فیض نے اپنے خوبصورت انداز اور سریلی آواز میں کشمیر اور پاکستان کے نغمے سنا کر حاظرین سے خوب داد حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف براڈکاسٹر یاسمین طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس
یومِ فتح کا جشن
سیمینار میں حالیہ پاک۔بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح کا جشن منایا گیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسروں اور سپاہیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وطن عزیز کے دفاع کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران فلک شگاف نعرے گونجتے رہے، جس نے تقریب کا ماحول انتہائی ولولہ انگیز بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محققین نے انسان کی نئی قسم دریافت کرلی
خطابات اور وعدے
مقررین کے پُرجوش خطابات نے حاضرین کے دلوں میں وطن کی محبت جگانے میں اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا شاہ نے حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں اور استحکامِ پاکستان کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ او پی ایف ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، بھارت ٹورنامنٹ منتقل کروانے کیلئے ہر حد تک گرنے کو تیار
سیمینار کا اختتام
پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی نے استحکام پاکستان اوورسیز فورم کے صدر سمیت دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا۔ چوہدری اعجاز احمد نے سیمینار میں تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ریلی کا انعقاد
سیمینار کے بعد یونان کی معروف شاہراہ پر پاک فوج کے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔