انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے دوسال پہلے جو پیش گوئیاں کیں وہ سچ ہو رہی ہیں، حامد میر نے مرتضیٰ وہاب کیساتھ گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی۔
پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ
تفصیلات کے مطابق انگلش بورڈ کے اعلان کے تحت پاکستان ٹیم اگلے سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک
سیریز کی تفصیلات
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اہمیت
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔