انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ
تفصیلات کے مطابق انگلش بورڈ کے اعلان کے تحت پاکستان ٹیم اگلے سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2بچے جاں بحق،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
سیریز کی تفصیلات
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اہمیت
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہیں۔








