سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اہم اعلان کر دیا
سونے کی قیمت میں کمی کی تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
نئی قیمتیں
اس کمی کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 5058 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کا ہو گیا۔