ڈونلڈ ٹرمپ کی گوگل اور مائیکروسافٹ جیسی ٹیک کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمت دینے پر سخت وارننگ

امریکی صدر کا ٹیک کمپنیوں کے لیے سخت پیام
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل اور مائیکرو سافٹ جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک خاص طور پر بھارت جیسے ممالک میں ملازمتیں دینے سے باز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی
بھارت میں ملازمتوں کی روک تھام
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں بدھ کو ہونے والے ایک اے آئی سمٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ چین میں فیکٹریاں بنانے یا بھارتی ٹیک ورکرز کو نوکریاں دینے کے بجائے اب ملک کے اندر ہی روزگار پیدا کرنے پر زیادہ توجہ دیں اور صرف امریکی شہریوں کو روزگار دیں۔
ٹیک انڈسٹری کی تنقید
امریکی صدر نے ٹیک انڈسٹری کی گلوبل ذہنیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کے فائدے اٹھا کر چین میں فیکٹریاں بناتی رہی ہیں، بھارت میں ورکرز کو ملازمت دیتی رہی ہیں اور آئرلینڈ میں منافع چھپاتی رہی ہیں، وہیں امریکی شہریوں کو نظر اندازAn internal server error occurred.