سرور شاہد ٹرسٹ کے عہدیداران کی لندن میں اہم ملاقاتیں، کارڈیک سینٹر گوجرانوالہ کے لئے مالی معاونت کا اعلان

سرور شاہد ٹرسٹ کی اہم ملاقاتیں
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرور شاہد ٹرسٹ کے والنٹیئر صدر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی، سینئر وائس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فرخ عرفان خان اور ڈائریکٹر یوکے ریجن بیرسٹر گل نواز خان کی جانب سے لندن میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں 200 بستروں پر مشتمل سرور شاہد میموریل کارڈیک سینٹر اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے فیز اے، او پی ڈی بلاک کی تکمیل کے لیے مالی اور سماجی تعاون حاصل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
اہم تقریب کی میزبانی
اسی سلسلے میں مسٹر افضل کی میزبانی میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں لندن کے ممتاز بزنس مینوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ والنٹیئر صدر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی نے اپنے خطاب میں میزبان مسٹر افضل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ٹرسٹ کے مقصد سے باقاعدہ طور پر منسلک ہونے کی دعوت دی۔ سینئر وائس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فرخ عرفان خان اور ڈائریکٹر یوکے ریجن بیرسٹر گل نواز خان نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنے والے گینگ کی سرغنہ پکڑی گئی، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پاکستانی حیران پریشان
مالی معاونت کا اعلان
میزبان مسٹر افضال نے نہ صرف اس دعوت کو خوش دلی سے قبول کیا بلکہ اس قومی مقصد کے لیے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔
تقریب کی شاندار اختتام
تقریب کے اختتام پر مہمان کے لیے بہترین تواضع کا بھی اہتمام کیا گیا۔