پاکستان کے ہر ادارے کو چاہیے ملک و قوم کی خاطر اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا،چودھری پرویزالہیٰ

چودھری پرویز الٰہی کی رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سےتجاوز کر گئے، وفاقی وزیر خزانہ
سابق گورنر پنجاب کی رہائش گاہ کا دورہ
صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی نے تعزیت کے لئے بزرگ سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی
میڈیا سے گفتگو
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ دتہ میلسی کی آواز نے ٹک ٹاک پر دھوم مچا دی، دیہی موسیقی عالمی سطح پر گونجنے لگی
میاں اظہر کی خدمات کا اعتراف
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری 30 سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔ میاں اظہر کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خلاصہ
ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی