تحریک چلانا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے، پاکستان میں انہیں خوش آمدید کہیں گے، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی، انصار عباسی نے بتادیا

تحریک چلانے کا حق

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک چلانا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے۔ البتہ وہ جہاں جائیں یہ ضرور بتائیں کہ ان کے والد کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے والا پورا عملہ تاحیات نااہل

دہشت گردی کا مسئلہ

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشت گردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔

بلوچستان میں حالیہ واقعہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...