زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بدھا کے نایاب مجسموں کی سمگلنگ کی ناکام کوشش
سرکاری ذخائر کی تبدیلی
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں 9 خامیوں کی نشاندہی کر دی
زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔