زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی
کراچی میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی پر ترکیہ کا رد عمل سامنے آگیا
سرکاری ذخائر کی تبدیلی
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو ووٹ نہ دینے کا بدلہ عوام سے 27 ویں ترمیم کرکے لیاجارہاہے،شوکت بسرا
زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔








