پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا ہے جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب برتھ سرٹیفیکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بالکل مفت بنوائیں، پنجاب حکومت نے فیس ختم کر دی، بڑا اعلان
عمران خان کی طلبی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیے ہیں۔
شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے اس ضمن میں تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔