راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی میں دہشت گرد کی گرفتاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے راولپنڈی میں کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ۹ مئی کے ۸ مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
دہشت گرد کی سرگرمیاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جب چند روٹیاں غزہ میں منگیتر کی طرف سے دیا جانے والا مہنگا ترین تحفہ بن جائیں۔
دہشت گرد کی پسِ پردہ کہانی
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد افغانستان میں متعدد بارٹریننگ کے لیے جاچکا ہے۔ ملزم فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، اور حال ہی میں حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔
تفتیشی کارروائیاں
سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔