راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی میں دہشت گرد کی گرفتاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے راولپنڈی میں کامیاب خفیہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بھارتی طیاروں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
دہشت گرد کی سرگرمیاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی مکمل کر چکا تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیز ان دبئی PID کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 8 عجمان میں 7اور 8 دسمبر کو ہو گا.
دہشت گرد کی پسِ پردہ کہانی
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد افغانستان میں متعدد بارٹریننگ کے لیے جاچکا ہے۔ ملزم فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، اور حال ہی میں حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔
تفتیشی کارروائیاں
سی ٹی ڈی نے دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔