ایک اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو ہر مہینے کتنے پیسے دیتا ہے؟ وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئٹ، سوال اٹھا دیا۔

کالعدم تنظیموں کی بھتہ خوری پر وزیرداخلہ کا بیان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماضی میں یہ باتیں عام سننے کو ملتی رہی ہیں کہ کالعدم تنظیمیں بھتہ بھی لیتی ہیں اور اب اسی طرح کا ایک بیان وزیرداخلہ کی طرف سے آیا ہے جس نے ہرکسی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
وزیرداخلہ کا ٹوئٹ
وزیرداخلہ محسن نقوی کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ہونیوالی ایک ٹوئیٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟".
ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2025
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کا معاملہ، کامران ٹیسوری اور ترجمان کا موقف بھی سامنے آ گیا
وزیرداخلہ کی تشویش ناک خاموشی
وزیرداخلہ نے کسی عہدیدار کا نام نہیں لیا لیکن ان کا یہ اشارہ پریشان کن تھا اور وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالے ایک شخص کی طرف سے ایسا بیان جھٹلایا بھی نہیں جاسکتا۔
صارفین کے تبصرے
اس پر چوہدری علی جٹ نامی صارف نے لکھا کہ "محسن نقوی صاحب آپ وزیر داخلہ ہیں، اس کے ساتھ ایک اچھے انویسٹیگیشن جرنلسٹ، خود بتاسکتے ہیں کیونکہ اس میں تجسس اور تحقیق کی صلاحیت، موثر انٹرویوز لینے کی صلاحیت، تنقیدی سوچ، استقامت اور صبر، اخلاقیات کا احترام، تحریری اور لفظی صلاحیتیں، مواد کی تجزیہ کرنے کی صلاحیت ان خوبیوں کے ساتھ حقائق کو کھوجنے اور عوام کو آگاہ صلاحیت کے ساتھ سب کچھ آپ کے کنٹرول میں ہے ".