فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان، برطانیہ بھی پرعزم، امریکہ و اسرائیل کی شدید مخالفت

پیرس کا اعلان
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرکے مشرق وسطیٰ کی سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرہ اصغر کی موت۔۔ تنہائی کی بےرحم خاموشی تھی جو آخری ساتھی بنی ۔۔۔ہم زندہ ہیں یا صرف تماشائی؟
امن کی کوششیں
فرانسیسی صدر نے اپنے اکاونٹ پر کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنے تاریخی عزم پر قائم رہتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دعاء ہے ججز ہمت کر کے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں: علیمہ خان
برطانوی رد عمل
فرانس کی جانب سے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر برطانوی وزیر پیٹر کائل سے بی بی سی کے پروگرام میں پوچھا گیا کہ کیا برطانیہ بھی فرانس کے نقشِ قدم پر چلے گا؟ تو اُن کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پر عزم ہے تاہم اس ضمن میں فی الحال وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں سے اہم اجلاس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ فی الوقت ہماری ترجیح غزہ کی ہنگامی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنا اور لوگوں تک خوراک کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ربیع الثانی کا چاند پاکستان میں نظر آ گیا
مخالف آراء
فرانسیسی حکومت کے اعلان کا جہاں فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے، وہیں اسرائیل اور امریکہ نے اس اعلان کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن پر 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی
اسرائیلی وزیر اعظم کی مذمت
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'ہم صدر میکرون کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان حالات میں ایک فلسطینی ریاست اسرائیل کو ختم کرنے کے لیے لانچ پیڈ ہوگی نہ کہ اس کے ساتھ امن سے رہنے کے لیے۔'
امریکی وزیر خارجہ کا ردعمل
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹویٹ کیا ہے کہ امریکہ فرانس کے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔ فرانسیسی صدر کا فیصلہ صرف اور صرف حماس کے پروپیگنڈے کو فروغ دیتا ہے۔