چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، پی ٹی آئی سینیٹر مرزا آفر یدی
مرزا آفریدی کا سینیٹ میں حلف اٹھانے کے بعد اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر مرزا آفریدی نے سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن کی ماں دولہے کے ساتھ بھاگ گئی، بیٹی کی شادی کیلئے رکھے زیور اور نقدی بھی لے گئی
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا آفریدی نے کہا کہ آج بانی چئیرمین سمیت علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے قانون سازی کے لئے سیاست جوائن کی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 17 ملزمان گرفتار
ارکان کی سزا کی مذمت
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو 9 مئی پر سزا دی گئی جس کی مذمت کرتا ہوں، اعجاز چوہدری کو رات گیارہ بجے سزا دی گئی، کوئی ثبوت بھی نہیں تھے۔
امیر ہونے پر سوالات
انہوں نے کہا کہ میں نے محنت کی اور بزنس کر کے پیسہ کمایا، کیا امیر ہونا گناہ ہے؟ میں کسی کو پیسے دے کر پارٹی میں نہیں آیا، میں ڈیڑھ سال پہلے امیدوار تھا اس وقت کسی کو اعتراض نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل سیلیبریٹی لیگ کی لانچنگ تقریب، ہندوستان اور پاکستان کے نامور معززین، مشہور کرکٹرز، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور ستاروں کی شرکت
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر سوالات
سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ ریاست چار صوبوں پر مشتمل ہے اور ہماری کے پی کے سینیٹرز کی عدم موجودگی میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے، یہ کیسے ہوگیا؟
عدم اعتماد کی تحریک کا اعلان
انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین قانون کے مطابق نہیں ہیں اور ہم ان کے خلاف مشاورت کرنے کے بعد تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔








