بچوں کو سیلابی نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے روکیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی والدین سے اپیل

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیئے کہ یہ دن احتیاط تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام اس دن کا تھیم ہے: "کوئی بھی ڈوب سکتا ہے مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہیے"۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے، پاکستان کے وزیر دفاع نے خبردار کردیا

پانی کی اہمیت اور خطرات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے، مگر بے احتیاطی کے باعث یہ موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ڈوبنے کے خطرے کو سنجیدگی سے نہ لیے جانے کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ جان گنوا دیتے ہیں۔ نہر، ندیوں، سیلابی نالوں، دریاؤں یا سمندر میں ڈوبنے سے بچاؤ صرف احتیاط کے ذریعے ممکن ہے۔ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی کا پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

احتیاطی تدابیر اور پابندیاں

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب بھر میں نہروں، ندی نالوں، جھیلوں اور دریاؤں میں نہانے پر پابندی ہے۔ اس پابندی کے نفاذ کیلئے وارننگ، سائن سسٹم اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 ٹیمیں عوام کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔

والدین کے لئے اپیل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو سیلابی نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے روکیں۔ محکمہ موسمیات اور انتظامیہ کے الرٹس کو مد نظر رکھیں اور عوام کو خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...