سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح

سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح کر دیا۔ سیکرٹری داخلہ کی آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس جدید ہتھیار ہیں، مودی کو مزید مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے: ششی تھرور

ملک کے حکام کی موجودگی

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، ریجنل ڈی آئی جی نوید رؤف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری داخلہ نے نو تعمیر شدہ جیل کے مختلف حصوں قیدیوں کی بیرکس، ڈسپنسری، کچن، ملاقاتی ایریا، ایڈمن اور رہائشی بلاک کا دورہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل سے بریفنگ لی۔ سیکرٹری داخلہ نے بیرکس میں قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل جانے۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے 18،18سال کیسز چلتے رہتے ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیس میں ریمارکس

بہتری کی ہدایت

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سب جیل پنڈی بھٹیاں کے ملاقاتی شیڈ میں پنکھوں کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جیل میں سوئی گیس کنیکشن کیلئے فوری سوئی نادرن اتھارٹیز سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا دورہ بہت کامیاب رہا ،میری امید سے 10 گنا زیادہ محبت ملی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

قیدیوں کی فلاح و بہبود

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات اور پنجاب بھر کے جیل سپرنٹینڈنٹس کو ہدایت کی کہ نادار اسیران کو مفت قانونی مشاورت اور وکیل کی سہولت فراہم کی جائے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو حفظانِ صحت کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسی طرح اسیران سے ملاقات کیلئے ایڈوانس آن لائن بکنگ سسٹم کو جلد فعال کیا جائے۔

جیلوں میں صفائی اور صحت کی دیکھ بھال

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ جیلوں میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز اور موثر بنایا جائے۔ جیل سپرنٹینڈنٹس تمام جیلوں میں بہترین صفائی اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ اسیران کی نفسیاتی تشخیص اور میڈیکل سکریننگ باقاعدگی سے کروائی جائے اور تمام سپرنٹینڈنٹ جیل محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...