راستے بند: بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی میں کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل، قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد منظور
سماعت ملتوی ہونے کی وجوہات
روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق دونوں کیسز کی سماعت راستوں کی بندش کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں آج ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کرنی تھی۔
نئی تاریخوں کا اعلان
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کرنی تھی، اب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 7 اکتوبر اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 8 اکتوبر کو ہو گی۔