سندھ میں رواں برس کاروکاری کی رسم کتنی زندگیاں نگل گئی۔ اہم تفصیلات جانیے۔

کراچی: کاروکاری کی ہولناک صورتحال
سندھ میں رواں برس کاروکاری کی رسم کتنی زندگیاں نگل گئی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
قتل کی تعداد
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سندھ میں رواں سال کاروکاری قرار دے کر 110 افراد کو قتل کر دیا گیا جن میں 82 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کسی اور پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے،پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ
قتل کے مقامات
کاروکاری قرار دے کر سب سے زیادہ افراد کو لاڑکانہ رینج میں قتل کیا گیا جن کی تعداد 48 ہے، ان میں 35 خواتین اور 13 مرد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سکھر رینج میں 20 خواتین سمیت 28 افراد، شہید بے نظیر آباد رینج میں 15 خواتین سمیت 17 افراد، میر پور خاص رینج میں 2 خواتین، حیدرآباد رینج میں 8 خواتین سمیت 12 افراد جبکہ کراچی میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا۔
ماضی کا تاثر
خیال رہے کہ سال 2024 میں 15 جولائی تک سندھ بھر میں 65 خواتین سمیت 80 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا تھا۔