15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش

اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڑیشہ کے ضلع جگت سنگھ پور میں 2 بھائیوں نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور جب وہ 5 ماہ کی حاملہ ہوئی تو اسے زندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت بھگیادر داس اور پنچھن داس کے نام سے ہوئی جو بناس بھرا گاؤں کے رہائشی ہیں، جبکہ ایک ملزم فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحتیاب ہونیوالے کم عمر افراد ایک اور خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے لگے

غیر انسانی فعل اور اس کی تفصیلات

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، جب انہیں اس کے حاملہ ہونے کا پتا چلا تو انہوں نے مبینہ طور پر اپنے جرم کو چھپانے کیلئے اسے زندہ دفن کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے لڑکی کو بہانے سے ایک جگہ بلایا اور اسے اسقاط حمل کا مشورہ دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو اسے زندہ دفن کردیں گے، جس پر وہ لڑکی موقع سے فرار ہوگئی اور اس نے اپنے والد کو جاکر معاملے کی حقیقت بتادی۔ جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے ہسپتال میں لے جاکر اس کا معائنہ کروایا، زیادتی اور حمل کی تصدیق کے بعد پولیس میں شکایت درج کروادی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جہاں نمک کا شدید بحران پیدا ہوگیا

علاقے میں بڑھتی ہوئی واقعات

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع جگت سنگھ پور میں ایک ہفتے کے دوران لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل منگل کو ایک اور کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر 2 مردوں نے سالگرہ کی تقریب سے واپس آتے ہوئے اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اعداد و شمار اور صورتحال

گزشتہ ماہ کے دوران اوڑیشہ میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سال جون میں بھارتی ریاست میں 10 دن کی مدت میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ رواں ماہ کے شروع میں فقیر موہن کالج میں ایک 20 سالہ طالبہ نے استاد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد خود کو آگ لگانے کے بعد موت کو گلے لگالیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...