بھائی کی ضمانت کے لیے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی میں اغواء کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغواء کی گئی 3 سالہ بچی کو بازیاب کر کے اغوا کار کو گرفتار کر لیا۔ 3 سالہ بچی ریحانہ کو 23 جولائی 2025 کو اغواء کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عام لوگ حقیقت نہیں جانتے، ڈکی اور عروب ایسی ذہنی حالت میں نہیں ہیں کہ لوگوں سے مل سکیں، اقرا کنول
بچی کی بازیابی کی تفصیلات
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے۔ بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی، اسی لئے بچی کو اغواء کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امر خان کا دیوالی لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا
اغوا کار کا اعتراف
گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی اس لئے کی تاکہ بچی کے والدین کو بلیک میل کر کے رقم حاصل کی جا سکے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق کارروائی انتہائی حساس اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کی گئی تاکہ بچی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ اغوا کار سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔








