سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی
سونے کی قیمتوں میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج مسلسل دوسرے روز سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا مہنگا فیصلہ، 76 ارب ڈالر کا نقصان
سونے کی قیمت کی تفصیلات
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے کم ہوا ہے۔ اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور راستے تیسرے روز بھی بند، راولپنڈی اور اسلام آباد متاثر
10 گرام سونے کی قیمت
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہوکر 3 ہزار 340 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔








