28 سے 31 جولائی تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

مون سون بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے جس کے تحت 28 سے 31 جولائی تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے تینوں روز پارک میں صرف فیملیز جا سکیں گی، نوٹیفکیشن جاری
مختلف صوبوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی کے درمیان بارش ہو سکتی ہے، سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
موسمی حالات کے اثرات
بالائی علاقوں میں موسم کے باعث لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ سیاح اور مسافر موسم کو دیکھ کر اپنے سفر کے پروگرام ترتیب دیں۔