مصری شہریوں نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے منفرد مہم ’’سمندر سے سمندر‘‘ شروع کردی

مصری شہریوں کا انوکھا امدادی اقدام
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) - مصری شہریوں نے غزہ تک امداد بھیجنے کا انوکھا طریقہ اپنالیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر کیوں روک دیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
سمندر سے سمندر مہم
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، غزہ میں قحط اور بھوک کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر، مصری شہریوں نے غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے منفرد مہم ’’سمندر سے سمندر‘‘ شروع کردی۔ اس مہم کے تحت، مصر کے شہری ایک یا 2 لیٹر کی پلاسٹک کی بوتلوں میں چاول، دالیں، گندم اور دیگر خشک غذائیں بھر کر انہیں بحیرۂ روم میں ڈال رہے ہیں۔ ان کی صرف یہی امید ہے کہ کسی طرح یہ بوتلیں غزہ کے ساحل تک پہنچ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
امدادی رسد کی مشکلات
مہم میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث امدادی ٹرکوں کو سرحد پر روک دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ میں کئی مہینوں سے فلسطینی شہری بھوک کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار اور رینجرز اہلکار کے درمیان لڑائی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
خطے کی مدد کی اپیل
مہم میں شامل افراد نے بحیرۂ روم سے جڑے دوسرے ممالک جیسے لیبیا، تیونس، الجزائر اور مراکش کے عوام سے بھی اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا کی پذیرائی
مصر کے شہریوں کا یہ منفرد اقدام اور جذبہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جار ہا ہے۔