پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری۔۔۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیان بھی آ گیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خراجِ تحسین
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
کریڈٹ ریٹنگ کی بہتری کا تاریخی معاہدہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے فیصلے کو تاریخی اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدُللہ، آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کو تسلیم کر رہے ہیں۔ قائد محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم نے مشکل ترین حالات میں بھی امید کا دیا روشن رکھا ہے۔ ایس اینڈ پی کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مدبرانہ قیادت اور معاشی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شفاف پالیسیوں، دور اندیشی اور ٹھوس معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی شب و روز محنت کا ثمر ہے۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے معاشی خود انحصاری کی منزل ضرور حاصل کرے گا۔