بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تک رقوم پہنچانے کے لیے 6 بینک سالانہ ساڑھے 4 ارب روپے سروس چارجز وصول کرتے ہیں، حکام

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین میر غلام علی تالپور کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ، اخراجات، فراڈ اور بدعنوانی کے الزامات زیر بحث آئے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر احمد علی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہنگ میں پرائمری سکول کے طلباء پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

رشوت اور ہراسانی کے الزامات

کراچی کے ایک گورنمنٹ اسکول میں بی آئی ایس پی اسٹاف کے مبینہ طور پر رشوت، ہراسانی اور غیر قانونی کٹوتیوں کے الزامات پر حکام نے کہا یہ الزامات منظم منصوبہ بندی کے تحت جھوٹ پر مبنی تھے۔ چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سابق پی او ایس سٹاف نے چند افراد کے ساتھ مل کر یہ سب کچھ منصوبہ بندی کی۔ اطلاع ملنے پر خود کراچی جا کر تحقیق کی۔ تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹے ثابت ہوئے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے بیان پر قائمہ کمیٹی نے یہ معاملہ نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

بی آئی ایس پی کے بجٹ اور اخراجات کی بریفنگ

اجلاس میں بی آئی ایس پی کے بجٹ اور اخراجات پر بھی بریفنگ دی گئی، حکام نے کہا کہ انہیں بینک ایجنٹس کے ذریعے مبینہ 10 لاکھ روپے کے فراڈ کا علم نہیں، سیکریٹری عامر احمد علی نے واضح کیا کہ جہاں غفلت ہوگی وہاں کارروائی ضرور کی جائے گی۔

معاہدوں میں بہتری اور عملدرآمد

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹو فیکٹر ویری فکیشن کے نفاذ سے بہتری آ رہی ہے اور جب بینکوں کو معاہدے ختم کرنے کا انتباہ دیا گیا تو ان کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔ مستحقین تک رقوم پہنچانے کیلئے 6 بینک سالانہ ساڑھے 4 ارب روپے سروس چارجز وصول کرتے ہیں۔ اس لیے انہیں جرمانے کے بجائے معاہدہ ختم ہونے کا ڈر زیادہ ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...