اے پی این ایس پنجاب ریکوری کمیٹی اور ڈی جی پی آر پنجاب کے درمیان اہم ملاقات

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) پنجاب ریکوری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین محسن ممتاز کی صدارت میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) حکومت پنجاب غلام صغیر شاہد کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنٹ میڈیا کی ادائیگیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کا خوراک سے علاج کا دعویٰ، سدھو اور اہلیہ کو اربوں روپے کا لیگل نوٹس
حکومت پنجاب کی کوششیں
ڈی جی پی آر پنجاب غلام صغیر شاہد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی قیادت میں حکومت پنجاب عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آگاہی مہمات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونیئر انتقال کر گئے
چیئرمین کا آغاز
اجلاس کا آغاز چیئرمین محسن ممتاز کے ابتدائی کلمات سے ہوا جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی قیادت میں حکومت پنجاب کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف
امید کی کرن
اے پی این ایس کے فنانس سیکرٹری نوید کاشف نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران ڈی جی پی آر پنجاب کی جانب سے نمایاں ادائیگیاں کی گئی ہیں جو پرنٹ میڈیا کے کارکنان اور پبلشرز کے لیے امید کی کرن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1965 کے ہیروز، اذان سمیع خان نے فائٹر پائلٹ دادا کی یادگار ویڈیو شیئر کردی
اقدامات کا اعتراف
خبریں کے چیف ایڈیٹر امتنان شاہد نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی جی پی آر پنجاب نے حکومت پنجاب کی ایک مضبوط اور متحرک تصویر تمام صوبوں میں اجاگر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین چلانے کی تیاریاں آخری مراحل میں
ترقی کی راہوں پر
روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عثمان شامی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پنجاب ترقی کے میدان میں میلوں آگے جا چکی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز بجا طور پر اس تعریف کی مستحق ہیں۔ پرنٹ میڈیا کو بروقت ادائیگیاں صحافت کے دم توڑتے جذبے کو نئی زندگی فراہم کریں گی۔
اجلاس کے اراکین
اجلاس میں دیگر اراکین میں منیر جیلانی (پیغام)، نوراللہ (جنگ)، عمران رضا (ڈان)، عمران اطہر (جرات) شامل تھے۔ بلال محمود (نوائے وقت)، فرقان ھاشمی (خبریں) اور محمد فاروق (پاکستان) بطور آبزرور شریک تھے۔