پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
تحریک انصاف کا 5 اگست کا منصوبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو بغیر سود قرضہ دینے کا فیصلہ
احتجاج کی ہدایات
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، اور حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔ سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس کل متوقع ہے تاہم اس اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام فائنل نہیں کیا جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی حسینہ نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا
سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا بیشتر اجلاس میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ احتجاج والا میٹیریل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستونگ گرلز ہائی سکول بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
سیاسی کمیٹی کا اجلاس
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سندھ روانہ ہو گئے، جبکہ اکثر رہنما 9 مئی کے حوالے سے روپوش ہو چکے ہیں۔ مبینہ طور پر پارٹی رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے باعث سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کی رائے
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے دوبارہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔








