الزبتھ کیتھرین ہورسٹ کو پاکستان میں اہم ذمہ داری مل گئی

امریکی حکومت کی نئی تعیناتی
نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) امریکی حکومت نے کیریئر ڈپلومیٹ الزبتھ کیتھرین ہورسٹ کو پاکستان میں نئی قائمقام سفیر مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
موجودہ سفارتی مشن کی قیادت
پاکستان میں اس وقت سفارتی مشن کی سربراہی چارج ڈی افیئرز نٹالی اے بیکر کر رہی ہیں، جنہیں گزشتہ سال اگست میں اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کیسی مفاہمت ہے کہ ارکان کا حلف اُٹھانے کا راستہ روک دیا گیا؟سینیٹر عرفان صدیقی
الزبتھ کیتھرین ہورسٹ کا تعارف
الزبتھ کیتھرین ہورسٹ امریکی فارن سروس میں ایک سینئر سفارت کار ہیں، جو اس وقت بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیئن افیئرز میں پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جن کی ذمہ داریوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سفارتی سفر کا آغاز
الزبتھ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصہ قبل پاکستان میں اپنے سفارتی سفر کا آغاز کرنے کے بعد اب وہ 2025 میں بطور قائمقام سفیر واپس آئی ہیں۔
ماضی کے سفارتی تجربات
الزبتھ قبل ازیں ایسٹونیا، جرمنی، یوکرین، افغانستان، روس، تاجکستان اور پاکستان میں سفارتی فرائض ادا کر چکی ہیں۔