اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، 40 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اہم امور پر گفتگو

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری
استقبال و شرکت
امریکی محکمہ خارجہ پہنچنے پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا، امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
ملاقات کی تفصیلات
یہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں سینیئر حکام شریک ہوئے۔ ملاقات میں پاک، امریکہ تعلقات، مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور تجارت و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرنے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو گرفتار کرنے سے روک دیا
علاقائی امن اور دہشتگردی
ملاقات میں انسداد دہشتگردی اور علاقائی امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلمی C75x نے دل جیت لیے
دو طرفہ تعلقات کی ترقی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاک، بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کا کردار اور کاوشیں لائق تحسین ہیں اور پاک، امریکہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیر دفاع کی اہم ملاقات
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں
امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا اور کہاکہ عالمی و علاقائی امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
تجارتی مذاکرات اور امیدیں
وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ تجارتی مذاکرات میں مثبت پیشرفت سے متعلق پر امید ہیں، علاقائی امن کے لیے دونوں ملکوں کے نقطہ نظر اور مفادات میں ہم آہنگی ہے، پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔