انگلش بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
جو روٹ کی شاندار کامیابی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز (13409) بنانے والے بلے باز بن گئے۔ جو روٹ نے یہ کارنامہ مانچیسٹر میں بھارت کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2025ء کے نتائج کا اعلان، صرف 354 امیدوار کامیاب
ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ
کھیل کے تیسرے روز جو روٹ نے 11 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور 30 کے انفرادی سکور پر بھارت کے راہول ڈراوڈ کو پیچھے چھوڑا۔ اگلی ہی گیند پر کوور پر سنگل لے کر وہ جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر جیک کیلس سے آگے نکل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور امریکہ کے درمیان لندن میں تجارتی مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع
رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑنا
بعد ازاں 120 رنز پر انہوں نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔ اس وقت رکی پونٹنگ کمنٹری بکس میں موجود تھے اور انہوں نے آن ایئر جو روٹ کو مبارکباد دی۔
سچن ٹنڈولکر کا ہدف
انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز کو بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 2512 رنز درکار ہیں۔ چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 150 رنز بنا کر واشنگٹن سندر کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔








