تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں، 15 افراد ہلاک، 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج کے درمیان جھڑپیں

بینکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی افواج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد تھائی لینڈ میں اور ایک شخص کمبوڈیا میں ہلاک ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں شدید گولہ باری اور راکٹ حملوں کے باعث اب تک دونوں جانب سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کے ویڈیو پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا بیان بھی آگیا

خونریز صورت حال کا جائزہ

الجزیرہ کے مطابق جمعے کو جھڑپوں کا دوسرا دن تھا اور یہ دونوں جنوب مشرقی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان گزشتہ دہائی کا سب سے خونریز فوجی تصادم ہے۔ قائم مقام تھائی وزیراعظم پھم تھم ویچایچائی نے کہا ’’صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور یہ جنگ کی حالت اختیار کر سکتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: فرعون کے مقبرے کو لٹیروں نے جی بھر کے لوٹا، جو اشیاء نہ لے جاسکے وہ برطانوی و فرانسیسی سائنسدانوں نے اپنے ملکوں کے عجائب گھروں میں پہنچا دیں

جنگ بندی کی پیش کش اور بے اعتنائی

دوسری جانب کمبوڈیا کے وزیراعظم ہُن منیٹ نے بتایا کہ انہوں نے ملائیشین وزیراعظم اور آسیان کے چیئرمین انور ابراہیم کی پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کو تسلیم کیا تھا، لیکن تھائی لینڈ نے ابتدائی منظوری کے بعد اس سے دستبرداری اختیار کر لی۔ ہن منیٹ نے فیس بک پر لکھا ’’تھائی فیصلے پر افسوس ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’تھائی لینڈ کی جانب سے جنگ بندی پر خلوص نیت سے آمادگی ہی اس تنازع کے حل کی کنجی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا

تھائی وزارت خارجہ کی وضاحت

تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بعد ازاں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اصولی طور پر ملائیشیا کی جنگ بندی تجویز سے متفق ہے، لیکن اس کا انحصار زمینی حقائق پر ہوگا۔

وزارت نے کہا ’’یہ واضح کیا جانا ضروری ہے کہ پورے دن کمبوڈین فورسز نے تھائی علاقوں پر بلاامتیاز حملے جاری رکھے، جو شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا مظہر ہے اور نیک نیتی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کیساتھ ’دوستی‘ سے متعلق حیران کن انکشاف

جھڑپوں کی شدت میں اضافہ

تھائی بحریہ کے ترجمان ریئر ایڈمرل سوراسنٹ کونگ سیری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 12 سرحدی مقامات پر حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جو ایک روز پہلے چھ تھے، جس سے لڑائی کے پھیلنے کی تصدیق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔

تھائی وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں کے آغاز پر جمعرات کو کم از کم 13 شہری اور ایک فوجی ہلاک ہوئے۔ کمبوڈیا کی اودار مینجے سرحدی صوبے کے ایک مقامی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ تھائی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

نقل مکانی اور امدادی سرگرمیاں

کمبوڈیا کے پریہ ویہیر صوبے کے حکام کے حوالے سے ’’خمیر ٹائمز‘‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ تقریباً 20 ہزار سے زائد افراد نے تھائی سرحد سے متصل شمالی علاقے سے نقل مکانی کی ہے۔

ادھر تھائی وزارت داخلہ کے مطابق، کمبوڈیا سے متصل چار صوبوں سے ایک لاکھ 672 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، اور 300 سے زائد امدادی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

جمعے کو تھائی حکومت نے سرحدی علاقوں کے آٹھ اضلاع میں فوری طور پر مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...