ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ سے 20 اپریل)
ابھی اپنی صحت کا صدقہ دیتے رہیں حسب توفیق اور کسی بھی ایسے کام میں بالکل بھی ہاتھ نہ ڈالیں جو رسکی ہو۔ دشمن آپ کے سر پر کھڑا ہے، غلطی کی تو فوراً پکڑے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ندامت کے احساس پر مبنی رویہ والدین کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایسا مؤثر قدم ہے جس کے باعث بچے ہمیشہ شرمندگی میں مبتلا رہتے ہیں
برج ثور (21 اپریل سے 20 مئی)
جو لوگ کسی بھی دوست پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں، ان کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور مالی نقصان بھی آ سکتا ہے اس لئے ہوشیار ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب
برج جوزہ (21 مئی سے 20 جون)
اپنے رابطے تیز کریں، اب صورت حال بدل رہی ہے اور آپ نے اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مالی لحاظ سے جو پریشانی ہے، آپ کی کوشش سے ہی ان شاءاللہ ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
برج سرطان (21 جون سے 20 جولائی)
آپ جلد بازی میں ابھی کوئی فیصلہ مت کریں۔ ان دنوں مخالفین بھی دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں اور جس بھی کام کر رہے ہیں، اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔ محتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: رونقیں واہ بھئی واہ
برج اسد (21 جولائی سے 21 اگست)
آپ کے لئے اب صورت حال مزید خراب ہو رہی ہے۔ انجانی سی جکڑن کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ اگر آپ نے فوری روحانی حل تلاش نہیں کیا تو مشکل مزید بڑھ سکتی ہے۔ فوری توبہ بھی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جن کی دشمنیاں ہیں وہ صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کا واضح پیغام
برج سنبلہ (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ نے ماضی میں جو دن گزرے ہیں وہ بڑے مشکل تھے، مگر اب صورت حال بدل رہی ہے۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ کسی غیبی مدد سے اب بڑی اچھی بہتری کا سفر شروع کرنے والے ہیں، ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری
برج میزان (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
جو کام پسند نہیں، وہی کرنا پڑ سکتا ہے۔ حالات کسی بھی طرح سے ساتھ نہیں دے رہے، ہر کوئی تو مخالفت پر اتر آیا ہے۔ اس وقت آپ کو یا حی یا قیوم کا کثرت سے ذکر کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب
برج عقرب (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
آپ کی زندگی میں اہم تبدیلی کا وقت بے حد قریب ہے۔ خود کو اس کے لئے تیار کر لیں، اور اب جو فیصلہ خود کرنا ہے وہ کر لیں۔ لیکن یاد رکھیں، اللہ کے سوا کسی نے ساتھ نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست: اہلکاروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے بھارتی فوج شدید دباؤ کا شکار
برج قوس (23 نومبر سے 20 دسمبر)
موجودہ حالات میں استخارے سے چل سکتے ہیں تو بہتر رہے گا۔ بندش جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے اور اپنوں کی جانب سے بھی مخالفت ہے۔ اس لئے صدقہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا آسٹریلیا میں پاکستانی سفارتخانے میں 16 کروڑ سے زائد کی مبینہ خرد برد کا انکشاف
برج جدی (21 دسمبر سے 19 جنوری)
جو اللہ پاک نے آپ کے نصیب میں لکھ دیا ہے، وہ مل کر رہے گا۔ فکر مند نہ ہوں مگر مزا تب ہے جب قدرتی طور پر ہو، اور اللہ سے بڑی امید ہے کہ جلد ایسا ہی ہوگا۔ بس صبر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مصباح کی جگہ اظہر محمود کو کوچ کیوں بنایا گیا؟ باسط علی نے راز فاش کردیا۔
برج دلو (20 جنوری سے 18 فروری)
بندش اور جکڑن کا شکار چلے آ رہے ہیں، اپنے سر کا صدقہ دیں اور صورة حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں۔ اس وقت صدقہ بھی ضروری ہے۔
برج حوت (19 فروری سے 20 مارچ)
آپ نے ہمیشہ جلد بازی میں فیصلے کئے ہیں جن کی وجہ سے صورت حال خراب ہی رہی۔ اب پھر قسمت موقع دے رہی ہے، اس لئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں ورنہ اچھا وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔








