وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں تبدیلی کر دی

وفاقی حکومت کا منافع کی شرح میں ردوبدل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل کردیا ہے، جس کے تحت سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح برقرار ہے جبکہ باقی تمام بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی گئی ہے۔ تاہم سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سروس اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا
نوٹیفکیشن کا اجرا
محکمہ قومی بچت نے منافع کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.4 فیصد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے گرانے سے متعلق سوال ہمارے قومی جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ
نئی منافع کی شرح کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح کم کرکے 10.68 فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ اور پنشنر بینیفٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.96 فیصد، تین ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 10.32 فیصد، اور 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 10.20 فیصد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک برس میں 8 سال بوڑھی ہونے والی لڑکی 19 برس یا 152 سال کی عمر میں انتقال کرگئی، یہ کس انتہائی نایاب بیماری میں مبتلا تھی؟
ایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ
اسی طرح، ایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 10.14 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 9.35 فیصد ہی برقرار رکھی گئی ہے۔
اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ
وفاقی حکومت نے ایک سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 9.94 فیصد، تین سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 10.30 فیصد، 5 سال کی مدت کے سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 10.80 فیصد اور سروا اسلامک اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 9.94 فیصد کردی گئی ہے۔