شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عجمان میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد

عجمان میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عجمان میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا. اس تقریب میں قونصلیٹ سٹاف، ادیبوں، صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور فیملیز نے شرکت کی. تقریب کے شرکاء میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب خان، بزنس کمیونٹی کے افراد ندیم شاہد، معین الدین، رانا اقبال، فراز احمد، چوہدری شاہد بشیر، چوہدری محمد صدیق، عابد چوہدری، رضوان عبداللہ، اسماعیل خان، ذوالفقار علی مغل، عمر بلوچ، طارق ندیم، طاہر منیر طاہر، ارشد محمود رانا، کاشان تمثیل ہاشمی، حافظ عبدالروف، شبانہ خان، طاہرہ، نعمان منہاس اور دیگر شامل تھے.

یہ بھی پڑھیں: بات سمجھنے کی یہ ہے آزادی کا معاملہ ویسا ہی ہے جیسا آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہے، گورا سچ سننا پسند کرتا ہے اور جھوٹ سے اسے نفرت ہے.

مہمانوں کی آمد اور خوش آمدید

مہمانوں کو انتظامیہ کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا اور پھول پیش کئے گئے۔ شام کی موسیقی کا حصہ یو اے ای کے شوقیہ گلوکاروں حسین حبیب، حسین وارثی، گل محمد، باسط بزمی، استاد اعجاز اور سرفراز باجوہ نے مہدی حسن کے نغموں، گیتوں، غزلوں، فلمی اور غیر فلمی گانوں کا احاطہ کیا۔ تقریب کی میزبانی یو اے ای میں صحافیوں کی تنظیم EMRA کے صدر طارق ندیم اور جنرل سیکرٹری ارشد رانا نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار سہیل خان نے اپنی دکان تقریباً 17 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دے دی

تقریب کا مقصد اور خطابات

مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب خان نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن سے دور رہتے ہوئے ہمیں اپنے طرز عمل سے خود کو ایک مہذب قوم ثابت کرنا ہے اور کسی بھی انٹرنیشنل آداب کے خلاف حرکت سے بچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

مہدی حسن کی خدمات کا اعتراف

ارشد رانا نے عظیم گلوکار مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہدی حسن وہ فنکار ہیں جنہیں پاکستان میں تمغہ امتیاز، پرائیڈ آف پرفارمنس، ہلال امتیاز اور نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ بھارت میں انہیں کے ایل سیگل ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہدی حسن نے لازوال گانے گائے اور بر صغیر پاک و ہند میں موسیقی کے سر بکھیرے۔ ان کی آواز آج بھی غزل کے شائقین میں گونج رہی ہے۔

اختتام اور تحائف کی تقسیم

میوزیکل نائٹ کے اختتام پر بہترین پرفارمنس پر فنکاروں کو سوینئرز اور تحائف پیش کئے گئے، جبکہ مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...