پروڈکشن ہاؤسز کے مقابلے ٹی وی چینلز میں ہراسانی کم ہوتی ہے، اداکارہ کومل میر

کومل میر کا باڈی شیمنگ پر اظہار خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ پتلے لوگوں کو بھی باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے وزن بڑھایا تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ نے سرجری کرائی ہے، اور اس طرح کی نفرت انگیز باتیں کی گئیں۔ منیجر نے بتایا کہ برینڈز کہتے ہیں کہ وزن بہت بڑھا لیا ہے۔ اس پر انہیں بہت حیرت ہوئی، مگر اب وہ زیادہ پرواہ نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر چھت سے گر کر جاں بحق
شوبز انڈسٹری میں ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ
سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور ہراسانی جیسے موضوعات پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا "پروڈکشن ہاؤسز کے مقابلے ٹی وی چینلز میں ہراسانی کم ہوتی ہے۔ اگرچہ میں نے ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا لیکن ایسی چیزیں انڈسٹری میں ہیں، اور میں نے متعدد افراد سے اس بارے میں کہانیاں سنیں ہیں۔"
پاکستانی معاشرے میں فنکاروں کا مقام
اداکارہ کومل میر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستانی معاشرے میں اب بھی فنکاروں کو احترام کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔ حتیٰ کہ بینک اکاونٹ نہیں کھولتے کیونکہ ان کے نزدیک اداکاری کوئی پیشہ نہیں ہے۔