محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں اور وینیو کا اعلان کر دیا

ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے، سابق چیئرمین ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیدیا
شرکت کرنے والی ٹیمیں
ایشیا کپ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، یو اے ای، عمان، اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم دو بار مد مقابل آئیں گی، اور اگر دونوں فائنل میں پہنچیں تو وہ ایک تیسری بار بھی ٹاکرا کر سکتی ہیں۔
گروپ اور سپر فور مرحلے کی تفصیلات
8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ 4 ٹیمیں سپر فور مرحلہ کھیلیں گی۔