سیلفی کا جنون، 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر اور ایک چلتی ٹرین سے گرکر جاں بحق

نوجوانوں کی جانیں سیلفیوں کی خاطر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چکوال کے لکھوال ڈیم میں سیلفیاں لیتے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، لکھوال ڈیم کے کنارے کھڑے 2 نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے، اسی دوران دونوں نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث ڈیم میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
ٹرین میں سیلفی کی مہنگی قیمت
دوسری جانب لاہور میں ایک نوجوان چلتی ٹرین میں دروازے کے قریب کھڑے ہو کر سیلفی لیتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر جان بحق ہوگیا۔ نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہلوکی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا۔