لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیرِ بلدیات سعید غنی نے بطور وزیر ذمہ داری قبول کرلی

وزیر بلدیات سندھ کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے پر سندھ حکومت پر تنقید ہوئی جو جائز تھی، وہ بطور وزیر اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں
ایوان میں اظہار خیال
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر عمارتوں پر شبہ بھی ہے تو خالی کرکے دیکھنا چاہیے۔ مخدوش عمارتوں سے رہائشیوں کو نکالنا ہوگا، لوگوں کی لاشیں نکالنا انہیں گھروں سے باہر نکالنے سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی میں ٹوتھ برش بیچنے والا، اب 13 ہزار کروڑ کا مالک: کیا شاہ رخ سے بھی امیر ہے؟
آزاد رکن اسمبلی کی تنقید
آزاد رکن اسمبلی سجاد علی سومرو نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ایک کھوڑو کو ہٹا کر بھٹو کو لگا دیا گیا ہے۔ لیاری میں بلڈنگ خالی کروائی جا رہی ہے لیکن مکینوں کو متبادل نہیں دیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کا سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہاکے انتقال پر اظہار افسوس
سعید غنی کا جواب
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اپنے جواب میں کہا کہ ہم نے صرف ایک ڈی جی کو نہیں ہٹایا بلکہ 11 افسران کو گرفتار کروایا۔ لیاری میں گرنے والی عمارت 1980 میں تعمیر ہوئی اور ایس بی سی اے میں اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ حکومت جب متاثرین کو امداد دیتی ہے تو اس کے قانونی تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔ لیاری میں اب بھی 61 عمارتیں خالی کروائی جا رہی ہیں، 59 عمارتیں مکمل طور پر خالی کروائی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار شہید
مکینوں کے لیے اقدامات
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ ہم مالک مکانوں کو 30 ہزار روپے کا کرایہ ادا کرنے کو تیار ہیں، یہ کراچی کے 345 خاندانوں کی بات نہیں ہے، سندھ میں 740 عمارتوں کی فہرست سامنے آئی ہے اور ہمیں لگتا ہے مخدوش عمارتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
عمارت کے حادثات
واضح رہے 4 جولائی کو لیاری میں ایک 5 منزلہ عمارت گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ دنوں بھی لیاری میں عمارت کی چھٹی منزل پانچویں منزل پر گرنے سے 3 بہنیں جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔