گوگل میپ کا استعمال، خاتون گاڑی سمیت نالے میں جا گری

تکنالوجی کے تقاضے اور خطرات
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کبھی کبھار زحمت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ گوگل میپ پر اندھا اعتبار اکثر نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ کبھی سیلاب زدہ راستے، کبھی غلط پن کیے گئے مقامات، اور کبھی وقت کی غلط کیلکولیشن سے حادثات جنم لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر دوسرے بچے کو خوش آمدید کرنے والے ہیں؟ ویڈیو وائرل
حادثے کی تفصیلات
ممبئی میں پیش آنے والے ایک عجیب وغریب واقعے میں گوگل میپ کی مدد سے منزل مقصود کی جانب جانے والی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار حادثہ پیش آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو گوگل میپ نے بیلاپور میں واقع بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھا دیا، جب کہ اصل راستہ پل کے اوپر سے تھا۔ خاتون نے بھی بلا تردد راستہ فالو کیا اور نتیجتاً گاڑی دھروتارا جیٹی کے قریب ایک کیچڑ زدہ نالے میں جا گری۔
سوشل میڈیا پر واقعہ
gugul मॅपच्या आधारे जाताना पुलाखालचा रस्ता घेतला; गाडी पडली थेट खोलवर खाडीत, मध्यरात्रीच्या वेळी घडली घटना, महिला वाहत जाताना पोलिसांनी वाचवलं, कार खाडीतून बाहेर काढतानाचा व्हिडीओ समोर #MUmbainews #Videoviral #Police pic.twitter.com/FyDBoYCn21
— Ankita Shantinath Khane (@KhaneAnkita) July 26, 2025