ملائیشیا کے چڑیا گھر میں موجود بلیک پینتھر موٹاپے کا شکار ہوگیا

تعجب خیز واقعہ
کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا کے چڑیا گھر میں موٹاپے کا شکار بلیک پینتھر کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر بلیک پینتھر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تیز رفتار جانور کو موٹاپے کا شکار دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کراچی پہنچ گئے، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے
بلیک پینتھر کی شناخت
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں موجود اس بلیک پینتھر کا نام Apoh ہے جو اپنے غیر معمولی اضافی وزن کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اسرائیل کو ’موت کا فرقہ‘ قرار دینے والے اعلیٰ افسر کو حساس مشاورتی عہدے سے ہٹا دیا
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا بیان
اس حوالے سے چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ Apoh کی عمر 15 سال ہے اور جنگل میں ان کی عمر 10 سے 12 سال تک ہوتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق Apoh کو روزانہ کی بنیاد پر ڈھائی کلو گوشت دیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ ملٹی وٹامنز بھی دی جاتی ہیں تاکہ اس کی صحت کا خیال رکھا جا سکے۔
Apoh کی سرگرمیاں
انہوں نے مزید بتایا کہ بلیک پینتھر اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے، کبھی یہ درخت پر چڑھ جاتا ہے تو کبھی پتھروں پر آرام کرتا ہے۔ یہ طبی عملے کی نگرانی میں موجود ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔