پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پاکستان کا عظیم کامیابی
منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
ایونٹ کی تفصیلات
ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کا انعقاد فلپائن میں 20 جولائی سے ہوا۔ پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی۔
دیگر کامیابیاں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں مس عیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کیا، انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔