ن لیگ کی حکومت نے مفتاح اسماعیل کا اربوں روپے کا سکینڈل بنایا تو انہوں نے بھی اسحاق ڈار کے خاندان کو نشانے پر رکھ لیا، اِشارہ دیا کہ کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، اگر یہ لڑائی بڑھی تو اور کئی پول کھل سکتے ہیں، عثمان شامی

اسحاق ڈار خاندان پر کرپٹوکرنسی کا اثر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر اسحاق ڈار کے خاندان کے حوالے سے کرپٹوکرنسی میں 100 ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب طارق فضل چوہدری نے مفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

طارق فضل چوہدری کے الزامات

طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و نما پروگرام کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کو اربوں روپے دیے گئے۔ شام کو مفتاح اسماعیل نے شرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کہ کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے کا ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104 فیملی سویٹس کو مکمل کرنے کا فیصلہ، ٹینڈرز طلب

ممکنہ مزید انکشافات

انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔

سماء نیوز کا پروگرام

واضح رہے کہ یہ سارا معاملہ سماء نیوز پر اینکر پرسن ندیم ملک کے پروگرام سے شروع ہوا جس میں مفتاح اسماعیل بھی شریک تھے۔ اس دوران اینکر پرسن نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن ایک بڑے سیاسی گھرانے کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوب گئے تو اس کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے بھی یہ بات سنی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...