ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ان دنوں جس معاملات میں پریشانی کا شکار ہیں انشاءاللہ اس سے نکلنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ آپ جو بھی رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے وہ تیزی سے ختم ہوں گی۔ جو لوگ خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے ہیں، دو تین یوم میں مکمل طور پر اس سے آزاد ہوں گے۔ گھر میں جو ٹینشن چل رہی تھی وہ بھی اپنے خاتمے کی جانب ہے، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے ارشد ندیم کے لیے پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ شیلڈ پیش کردی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں جاری پریشانی جلد ختم ہونے والی ہے۔ اس وقت آپ اپنا حق ملنے کے قریب ہیں۔ جو لوگ کسی بھی طرف سے مالی امداد کے منتظر تھے، ان کو اپنا ہی مال مل جائے گا ان شاءاللہ۔ اولاد کے حوالے سے اب آپ کی پریشانی ختم ہوگی اور جو رکاوٹیں روزگار کے حوالے سے تنگ کر رہی تھیں وہ دور ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی مزید کم کرنے کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے: بلال اظہر کیانی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں پر اعتبار کیا جا رہا ہے، وہ کسی بھی طرح بھروسے کے قابل نہیں ہیں۔ اس وقت صورت حال آپ کے حق میں نہیں ہے۔ آپ کو جلد کوئی الگ سے قدم اٹھانا ہوگا اور اپنے معاملات بھی ٹھیک کرنا ہوں گے۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے بھی ایک خبر آ سکتی ہے۔ اگر آپ نے ٹھیک حکمت عملی استعمال کی تو پھر وارے نیارے ہوجائیں گے۔ روزگار میں آسانیاں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پورا ملک یرغمال بنا ہوا، طاقتور اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص سے خوفزدہ ہے، اسد طور
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی اپنی ایک کوشش بڑی کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوگی۔ جو لوگ اپنے روزگار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی چاہتے ہیں، وہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان کو انشاءاللہ اس میں بہتری نصیب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاك فوج کی میزائل اسٹرائیک، ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ اڑا دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن لوگوں نے کافی عرصے سے خود کو بندش میں مبتلا سمجھ رکھا ہے وہ اس وہم سے باہر آئیں، ان پر ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ ان کو اب صرف اپنے روزگار پر توجہ دینا ہے۔ ان کی مناسب حکمت عملی ان کو بڑے شاندار نتائج دے گی اور جس طرف سے بھی امید لگا رکھی تھی انشاءاللہ وہ پوری ہو سکے گی۔ سفر کے متعلق بھی کوئی شاندار خبر سننے کی بڑی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سابق ترجمان امجد آفریدی کو قتل کیس میں ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کا ایک بند دروازہ اب تیزی سے کھل رہا ہے جس میں آپ کے قدم رکھتے ہی ان شاءاللہ بڑے بڑے فائدے حاصل ہونے کا امکان ہے۔ روزگار میں بہتری بھی ملے گی۔ آپ کی رقم جس جگہ بلاک ہے اس کی واپسی کی بھی امید ہے اور جو راستہ اولاد کے حوالے سے دکھائی نہیں دے رہا تھا وہ اب صاف نظر آئے گا۔ ایک پرانا دوست بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے جنگ شروع کی نہ ہی جنگ بندی کی درخواست کی پاکستان نے بھارتی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو جو بھی پریشانی و مشکل محسوس کر رہے ہیں، وہ نہایت آسان ہو جائے گی۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جس طرف سے رکاوٹیں ملنے کا سلسلہ جاری تھا، وہ رک جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے حوالے سے تنگ تھے، ان کے لئے انشاءاللہ پردہ غیب سے آسانیاں ملنے کا عمل شروع ہوگا۔ اب تمام حالات آپ کے حق میں بدلنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) سروس میں تعطل پر پی ٹی اے کی وضاحت سامنے آگئی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بار پھر مالی صورت حال میں کمزوری ظاہر ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کسی ایسے کام میں مبتلا ہیں، جو رکاوٹوں کی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ آپ توبہ سے کام لیں اور کوشش کریں کہ تمام معاملات سیدھے رکھے جائیں۔ خاندانی جھگڑوں سے دور رہیں اور خود بھی درگزر سے کام لیں۔ مطلب پرست لوگ ہیں سب، آپ بھی ان سے اسی طریقے سے ملیں جس طرح وہ آپ کو ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان سے عشق کا بھوت اُتار دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں آپ کی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی ملنے کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں۔ آپ جس بھی صورت حال میں مبتلا ہیں، وہاں سے نکلنے میں بڑے شاندار طریقے سے کامیاب ہوں گے۔ جو مخالفین ہیں وہ اب آپ کے لئے چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتے اور جن لوگوں نے اپنے آپ کو صاف اور پاک رکھا ہوا ہے، وہ کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، پاکستان سے ازبکستان منتقل ہوگیا، پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو آج سے ہی اپنے مقاصد میں بڑی کامیابی ملنے کا امکان ہے۔ آپ کی روحانی قوت بھی تیز ہو رہی ہے۔ لگتا ہے کسی بُرے کام سے توبہ کر لی ہے جب ہی تو نوازے جا رہے ہیں۔ اب سیدھے راستے پر چلتے ہوئے آپ اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔ اللہ مددگار ہوگا، جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی، وہ حاصل ہوگی اور جو راستہ بند تھا کھل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے بیان میں سعودی عرب کا ذکر تک نہیں، ذلفی بخاری کی وضاحت
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت ایک بڑا فائدہ آپ تک پہنچ رہا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں، وہ انشاءاللہ ہو جائے گا اور جو لوگ بے روزگار ہیں ان کے لئے بہترین اسباب بن رہے ہیں۔ وہ اسی ہفتے بڑی خوشخبری سن لیں گے اور جس طرح سے بھی ہو بلاک رقم کی واپسی بھی شروع ہوگی۔ ایک باہر کا شخص بھی مدد کے لئے تیار ہوگا، آپ کے لئے اچھے دن شروع ہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے، وہ اب اس سے نکل سکیں گے۔ جو رکاوٹ تنگ کررہی تھی وہ دور ہو گی اور جس وجہ سے بندش وغیرہ میں تھے، وہ وجہ ہی ختم ہو جائے گی۔ اب حالات میں تبدیلی کا عمل بھی شروع ہوگا۔ آپ نے اگر مناسب قدم اٹھا لیا تو پھر وارے نیارے ہوجائیں گے۔ روزگار میں خاص بہتری ہوگی، انشاءاللہ۔