چکوال: مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، 18 زخمی

موٹر وے ایم 2 پر حادثہ
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے ایم 2 پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور دہلی کی سموگ: الزامات اور حقائق – کیا یہ ممکن ہے کہ بھارت کے پنجاب سے آلودگی کی وجہ سے ایسا ہو؟
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ چکوال میں موٹر وے ایم 2 پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا جہاں بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہیں۔ مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر
ریسکیو کی کارروائی
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے افغان شہریوں کیلئے ایمرجنسی ویزا ختم کرکے نیا ویزا سسٹم متعارف کروادیا۔
جامشورہ میں حادثہ
دوسری جانب جامشورہ میں نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور اور بس کا ہیلپر شامل ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافر کوچ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔